برسبین ،19؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی۔روہت نے کہا کہ تیز پچوں پر کھیلنے اتنا آسان نہیں ہو گا۔ہندوستان نے ہمیشہ پرتھ یا برسبین میں کھیلا ہے۔ان دونوں میدانوں پر حالات مشکل رہتے ہیں اور آسٹریلیا کے لمبے قد کے گیندباز حالات کا پورا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ہندوستانی بلے باز عام طور پر اتنے لمبے نہیں ہوتے لہٰذا ہمارے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔ ہمارے بلے بازوں کے لیے یہ مشکل ہے لیکن سب سے زیادہ کھلاڑی پہلے آسٹریلیا کا دورہ کر چکے ہیں اور حالات سے واقف ہیں۔تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے بعد ہندوستان کو چار میچوں کی ٹیسٹ اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ ہندوستان نے اب تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔تین سیریزڈرا رہی اور آٹھ میں اس شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہم اس وقت بہترین کارکردگی کرکے جیتنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی سے حوصلے بڑھتا ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے جیتنے سے ہمارا اعتماد کافی بڑھے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف تمام کھلاڑیوں کو اچھا کھیلنا ہوگا ۔آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا بہت مشکل ہے۔ایسے میں ایک یونٹ کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی کرنی ہوگی۔ہمارے پاس بہترین گیندباز خاص طور پر اسپنر ہیں جن سے ہم آسٹریلیائی بلے بازوں کو سخت چیلنج دیں گے۔